Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،سرفراز احمد

گیانا ...پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں اللہ تعالی کا شکر ادا کروں گا پھر کھلاڑیوں کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ پہلے ہمارے بولروں نے بہت اچھی بولنگ کی ۔ دوسری اننگز میں بیٹنگ کافی مشکل تھی لیکن محمد حفیظ اور شعیب ملک نے سینیئر کھلاڑی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹیم کو سہار ا دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے اور ٹیم کے لئے یہ سیریز بہت اہم تھی کیونکہ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنا تھا۔

 

شیئر: