راولپنڈی...لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پولیس افسران کی اپیلیں سماعت کے لئے منظور کرتے ہو ئے سزائیں معطل کردیں ۔ جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے سابق سی پی اوسعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد کی اپیلوں پر سماعت کی۔ سابق پولیس افسران نے موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شواہد کو نظر انداز کیا ۔ سزا غیر قانونی ہے، انہیں بری کیا جائے۔ ہائیکورٹ نے نظر ثانی کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سزاوں کو معطل کردیا۔ عدالت نے انسداد دہشت گردی عدالت اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا ۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو 17، 17 سال قید جب کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جائدادضبط کرنے کا حکم د دیا تھا۔ عدالت نے کیس میں ملوث دیگر5 ملزمان کو باعزت بری کر دیا تھا ۔