Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت اداروں میں 801جعلساز پکڑے گئے

ریاض ....سعودی کمیشن فار ہیلتھ اسپیشلسٹس نے ماہ رواں ستمبر تک 801 جعلسازپکڑے اور1403 افراد کو صحت اداروں میں کام کرنے سے روک دیا۔ عکاظ اخبار کے مطابق کمیشن کے ترجمان عبداللہ الزھیان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس طرح کمیشن کے قیام سے لیکر تاحال پکڑے جانے والوں کی تعداد 5577ہوچکی ہے جبکہ 35 ہزار588کو صحت امور انجام دینے سے روکاگیا ہے۔ الزھیان نے توجہ دلائی کہ کمیشن صحت ادارو ںمیں کام کرنے والو ںکی لیاقت بڑھانے ، انہیںطبی تبدیلیوں سے آگاہ کرنے اور تربیتی کورس کرانے کا اہتمام کررہا ہے۔
 

شیئر: