Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنگاموں کی اپیلیں جہالت ہیں، مفتی اعلیٰ

ریاض ....سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے واضح کیا ہے کہ فتنہ گروں اور سعودی عرب کے دشمنوں کی جانب سے 15ستمبر کو ہنگامہ آرائی کی اپیلیں سراسر گمراہی او رنادانی ہیں۔ مفتی اعلیٰ نے خبردار کیا کہ شہری وطن عزیز کے دشمنوں کے فریب میں نہ آئیں۔ یہ انتہائی گھناﺅنی حرکت ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ وطن عزیز کے امن و استحکام کو قائم دائم رکھے اور ہمارے قائدین کی حفاظت کرے۔ مفتی اعلیٰ نے یہ بات ایم بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے علی العلیانی کے سوال کے جواب میں کہی۔ آل شیخ نے واضح کیا کہ سعودی معاشرہ متحد و متفق ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور رحمدلی پر قائم ہے، اللہ اوررسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتا ہے۔ نفاذِ شریعت کرنے والی انصاف پسند حکومت کا فرمانبردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی اپیلیں سعودی شہریوں ، سعودی امن و امان، عقائد و اخلاق کے منافی ہیں۔
 

شیئر: