Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکالمہ ایپلی کیشن پر پابندی اٹھانے کا خیر مقدم

ریاض..... سعودی شہریوں نے کال ایپلی کیشن پر عائد پابندی اٹھانے کی ہدایت پر وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ کا شکریہ ادا کیا۔ پابندی اٹھانے کی اطلاع ملتے ہی سوشل میڈیا پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی شہریو ںنے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ بعض صارفین نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ موبائل کمپنیاں پابندی اٹھانے کے باوجود کوئی اور چکر چلا کر ہمیں پریشان نہ کریں۔ فیصل سیف نے کہا کہ وزارت نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے۔ پابندی اٹھانا ہم سب کو مبارک ہو۔ عبدالعزیز الحمادی نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ سعودی بیرون مملکت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انکے رشتے دار مکالمہ ایپلی کیشن پر پابندی کی وجہ سے مالی بحران کا شکار تھے۔ اب اطمینان کا سانس لیں گے۔

شیئر: