Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی پرچم دیکھ کر مصری بھڑک اٹھے

قاہرہ ..... 8ویں کلاس کے سماجی مطالعات کے مضمون کیلئے مقرر کتاب میں فلسطین کے بجائے اسرائیلی پرچم چھاپے جانے پر مصر کا سوشل میڈیا بھڑک اٹھا۔ مصری وزار ت تعلیم و تربیت نے مختلف اداروں کی نمائندہ تکنیکی کمیٹی قائم کردی اور اسے حقیقت حال دریافت کرنے کی مہم تفویض کردی۔ اسکولوں کی تعلیم کے شعبے کے سربراہ رضا حجازی نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر جس کتاب کو لیکر ہنگامہ کیا جارہا ہے ۔ اسے اب تک منظوری ہی نہیں دی گئی ۔
 

شیئر: