Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفترخارجہ میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد..پاکستان نے ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فوج کی بالاشتعال فائرنگ سے 2شہریوں کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ڈی جی ساوتھ ایشیاڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ کے حوالے کیا ۔ جس میں کہا گیا کہ بجوات، پھکلیان سیکٹرپر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ نئی دہلی 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام یقینی بنائے اور ہندوستانی فوج کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جا ئے۔
 

 

شیئر: