لاہور..تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں ملاقات کی۔ ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے امیدوار انسانیت کے قاتل ہیں۔ این اے 120میں لوگوں کو سوچنا ہے کہ کیا وہ انسانیت کے قاتلوں کو ووٹ دینے جارہے ہیں؟ ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے کہ اقامے پر نہیں بددیانتی پر نواز شریف کو نکالا ہے۔ سپریم کورٹ نے پہلی مرتبہ انصاف کو طاقت دینے کا قدم اٹھایا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ماڈل ٹاون میں بے گناہ لوگوں کو دن دیہاڑے گولیاں ماری گئیں۔ طاہر القادری کو جس طرح بھی مدد کی ضرورت ہوئی کریں گے۔