Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوشمان کھرانا 33 برس کے ہوگئے

بالی وڈ کے اداکار ایوشمان کھرانا 33 برس کے ہوگئے ۔ وہ آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔ 2012 کی فلم ’’وکی ڈونر‘‘ سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھنےوالے ایوشمان کھرانا آج ایک بہترین اداکار مانے جاتے ہیں ۔صرف 5 برس کے عرصے میں انڈسٹری میں انہوں نے بھرپور شہرت وصول کی ہے۔ حال ہی میں ایوشمان کی نئی فلم ’’بریلی کی برفی‘‘ اور’’شبھ منگل ساودھان‘‘ریلیز ہوئی ہے جسے شائقین کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل رہی ہے۔فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالے مشہور ہیرو ایوشمان ماضی میں دہلی شہر کے ایک ریڈیو اسٹیشن پر بطور’’ریڈیو جوکی‘‘ رہے ۔ایوشمان گلوکاری میں بھی اپنی قسمت آزماچکے ہیں۔  
 

شیئر: