Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپکا ،سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی۔ ہندوستانی رپورٹس کے مطابق دیپکا فلم 'کک'کے سیکوئل میں سلمان خان کےساتھ نظرآئیں گی۔ایساپہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ دیپکا پڈوکون، سلمان خان کی ہیروئن کے طور پر سینما اسکرین پر آئیں گی۔ 2014 میں ریلیز ہونےوالی ' کک' نے باکس آفس پر بہترین بزنس کیا تھا جس کے بعد اس کے سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ اس سے قبل خبریں سامنے آرہی تھیں کہ کک ' کی پہلی فلم کی طرح جیکولین فرنانڈس ہی کک کے سیکوئل میں بھی ہیروئن ہوں گی مگر اب دیپکا کا نام سامنے آنے کے بعد ان خبروں کی تردید ہوگئی ہے۔ دیپکا ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ' پدماوتی' کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: