Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپیکر ایاز صادق سے سعودی سفیرکی ملاقات

   اسلام آباد...قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو درپیش چیلنجوں کے حل کیلئے مسلم امہ کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط بنانے کاخواہاں ہے۔اس موقع پر سعودی سفیر نے کہاکہ دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اورتعاون کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔

 

شیئر: