Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز احمد ، بابر اعظم ،عماد وسیم اور یاسر شاہ نے ایوارڈزمیلہ لوٹ لیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2017 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سال کے بہترین آوٹ اسٹینڈنگ کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے جبکہ بہترین ون ڈے پلیئر کا ایوارڈ بابر اعظم کو اوربہترین ٹی ٹوئنٹی پلیئر کا ایوارڈ عماد وسیم کو دیا گیا۔ یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2017 ایوارڈ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ساتھ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ایوارڈز کی تقریب میں پاکستان کرکٹ کیلئے کارہائے نمایاں انجام دینے والے سابق کرکٹرز کی بھی عزت افزائی کی گئی۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کو سب سے زیادہ میچز میں فتوحات سے ہمکنار کرانے والے سابق کپتان مصباح الحق کو امتیاز احمد اسپرٹ آف کرکٹ اور لائف ٹیم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازنے کے ساتھ نقد انعام بھی دیا گیا۔ایوارڈز کی تقریب میں بابر اعظم کو سال کے بہترین ون ڈے پلیئر، یاسر شاہ کو سال کے بہترین ٹیسٹ پلیئر اور عماد وسیم کو سال کے بہترین ٹی20 کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔حسن علی اور شاداب خان سال کے بہترین ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔تقریب میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کے مالکان کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایوارڈز کی تقریب میں سابق مایہ ناز کرکٹرز وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، رمیز راجہ سمیت دیگر اسٹارز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شیئر: