Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرویز خٹک کیخلاف نیب میں جاوں گی،گلالئی

 
پشاور... تحریک انصاف کی سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ نیب نے میرے خلاف دائر کرپشن کی درخواست عدم ثبوتوں کی بنیاد پر خارج کر دی۔ عمران نیازی نے مجھے ڈرانے کے لئے جھوٹے الزامات لگائے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے آئے دن ٹی وی پر آ کر میرے خلاف کرپشن کے جھوٹے ثبوت اور گواہ پیش کرتے تھے لیکن نیب میں جھوٹ نہیں چلتا۔ تحریک انصاف جھوٹی اور مکار پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کے خلاف نیب میں درخواست دائر کروں گی جس کی کرپشن سے جہانگیر ترین کا جہاز اور عمران نیازی کا کچن چلتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزنیب پشاور نے گلالئی کیخلاف کرپشن کی درخواست خارج کردی۔ نیب نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا کہ عائشہ گلالئی کیخلاف کرپشن کا ثبوت نہیں ملا، الزامات بے بنیاد ہیں۔تحریک انصاف لکی مروت کے رہنما کلیم نے درخواست دائر کی تھی۔ دریں اثناءتحریک انصاف نے کہا ہے کہ نیب نے تعاون نہیں کیا۔ عائشہ گلالئی کیخلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں، وہاں سے تعاون کی امید ہے۔
 

 

شیئر: