Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کی بھانجی کےساتھ ویڈیو وائرل

بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ کا ایک مرحلہ مکمل کرچکے ہیں، ایسے میں جب فراغت ملی تو وہ فیملی کےساتھ ٹائم گزاررہے ہیں ۔ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، وہ اپنی بھانجی ایہل کےساتھ ڈائننگ ٹیبل پر کھانے کیلئے بیٹھے ہیں ۔ان کی بھانجی انہیں اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتے ہوئے ان سے مذاق کررہی ہے۔ ماموں اور بھانجی کی یہ خوبصورت وڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ اس سے قبل بھی جب سلمان جب بھی اپنی دوسالہ بھانجی ایہل کے ساتھ ٹائم گزارتے ہیں، ان لمحوں کو وہ اپنے فینز سے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا نہیں بھولتے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: