فلوریڈا... فلوریڈا میں آنے والے حالیہ طوفان سے صرف انسان ہی بے گھر نہیں ہوئے بلکہ سمندری حیات بھی بے گھر ہوئی۔ پچھلے ہفتے نیشنل سوسائٹی کی ایک رکن پریتی ڈیسائی نے اپنے ٹویٹر پر ایک پراسرار جنگلی حیات کی تصویر جاری کی ہے جو انہوں نے طوفان کے بعد ٹیکساس کے ساحل پر دیکھی تھی۔ اس کی آنکھیں نہیں ہیں او ریہ مردہ حالت میں ساحل پر پڑی تھی۔ اسکے دانت انتہائی نوکیلے اور تیز تھے اور اسکا جسم ایک بڑے سلنڈر کی طرح تھا۔ انہوں نے کہاکہ پہلی نظر میں ہی مجھے محسوس ہوا کہ یہ انتہائی گہرے سمندر میں رہنے والی کوئی مخلوق ہے ۔ قریب جانے پر دیکھا تو پتہ چلا کہ اسکی آنکھیں نہیں ہیں اور منہ لمبا چوڑا ہے۔ انہوں نے ماہرینِ حیاتیات سے درخواست کی کہ وہ اس مخلوق کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں۔کچھ ماہرین حیاتیات نے جواب دینے کی بھی کوشش کی ہے لیکن وہ پوری طرح جواب سے مطمئن نہیں کر پائے۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے لوگوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ سانپ کی نسل کی کوئی سمندری مخلوق ہے جو خاص طور پر خلیج میکسیکو کے پانیوں میں رہتی ہے۔ سمندر میں 30سے 90میٹر کی گہرائی میں پائی جاتی ہے ۔زیادہ وقت چھپی رہتی ہے اور کبھی کبھار ہی گدلے پانی میں آتی ہے۔