Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار6منزلہ پارکنگ سے نیچے جاگری، خاتون ہلاک

ابوظبی ..... 53سالہ برطانوی خاتون اس وقت ہلاک ہوگئیں جب انکی بی ایم ڈبلیو کار کثیر المنزلہ کار پارکنگ سے 80فٹ نیچے جاگری۔ یہ خاتون غلطی سے کار کو ریورس کررہی تھیں کہ وہ بھی اسی کار کیساتھ نیچے جاگریں اور چل بسیں۔ مسز السیلمی ڈرہم کی رہنے والی ہیں اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی ابوظبی منتقل ہوئی تھیں جہاں وہ ملازمت کرتے ہیں۔انکے شوہر عراقی نژاد برطانوی ہیں اور ابوظبی میں انجینیئز ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ کار پارکنگ میں جو رکاوٹ کھڑی کی گئی تھی وہ صرف مناسب دباﺅ ہی برداشت کرسکتی تھی لیکن خاتون نے بڑی قوت سے کار کو ریورس کیا اور کار چھٹی منزل کی پارکنگ سے نیچے جاگری۔

شیئر: