اسلام آباد... تحریک انصاف کی سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ جلدملک گیر دورے کروں گی ۔تحریک انصاف میں نظریاتی لوگوں کو آ گے لائیں گے۔ جسٹس وجیہ سمیت ناراض رہنماوں اور نوجوان کارکنوں کو واپس پارٹی میں لاوں گی۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب کے مائنڈ سیٹ کا پتا چل گیا ۔ ان کے کہنے پر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے ۔مجھ پر کیچڑ اچھالا گیا۔ گلالئی نے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ لوگوں کو آگے لاکرملک کوکرپشن سے پاک نہیں بناسکتی۔فردوس عاشق، نذرگوندل، بابر اعوان اوردیگر کو پارٹی میں لاکر کرپشن کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔ عوام کی عدالت میں سرخرو کھڑی ہوں۔ تحریک انصاف کسی کی جاگیر نہیں ، یہ ہماری اپنی پارٹی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد پریس کانفرنس کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گی۔