Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی میں ریلوے لائن پارکرتے ہوئے12ہلاک،13زخمی

ممبئی۔۔۔لوکل ٹرینوں کی تینوں لائنوں پر پٹری پارکرنے یا ٹرینوں سے گرنے کے واقعات عام ہیں لیکن گزشتہ روز پٹریاں کرنے کے دوران 12افرادہلاک جبکہ 13شدید زخمی ہوگئے  جنہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ایک دن میں ریل حادثے میں اتنی زیادہ اموات اس سال پہلی مرتبہ ہوئی ہیں۔ ریلوےحکام نے بتایا کہ ممبئی میں ویسٹرن ، سینٹرل اور ہار بر لائنوں پر صبح 4بجے سے لوکل ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہوجاتی ہے اور رات ڈیڑھ بجے تک اس کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ آج کل ریلو ے لائنیں پارکرنے اور  مصروف اوقات میں رش بڑھ جانے سے حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو باعث تشویش ہے۔

شیئر: