Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین 2030کے حوالے سے پرعزم

ریاض .... ایک جائزہ تیار کرنے والی کمپنی نے عالمی درجے کی رپورٹ تیار کرکے واضح کیا ہے کہ سعودی خواتین میں مستقبل کے حوالے سے خود اعتمادی بڑھ گئی۔سعودی خواتین وژن 2030 کے اہداف پورے کرنے کا تہیہ کرچکی ہیں۔ بزنس انسائڈر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ رپورٹ تیار کرنے والوں نے تعلیم، میڈیسن، مالی خدمات، ای بزنس، فلاحی کاموں او رمتعدد شعبوں کی رہنما اور تجارت پیشہ سعودی خواتین سے ملاقاتیں کرکے ان کے تاثرات قلمبند کئے۔ شہزادی بندری بنت عبدالرحمان الفیصل، ڈاکٹر امل فطانی، مائی بنت محمد الھوشان، ھالہ قدوة، ڈاکٹر تغرید محمد السراج اور ڈاکٹر سمیرة التویجری وغیرہ خواتین سے رابطے کئے گئے۔
 

شیئر: