Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثانیہ قتل کیس میں ملوث وڈیرہ گرفتار

  دادو ... پولیس نے ضلع دادو میں ثانیہ خاصخیلی قتل کیس کے مرکزی ملزم خانو نوحانی گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق مبینہ قاتل کو بلوچستان کے علاقے دریجی سے گرفتار کیا گیا۔ وہ ایک سیاسی شخصیت کے پاس روپوش تھا۔واضح رہے سہون کے قریب جھانگارا میں میٹرک کی طالبہ اور مزدور کی بیٹی تانیہ خاصخیلی کو مقامی وڈیرے نے رشتے سے انکار پر گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایس ایچ کو معطل کردیا تھا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے وا قعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو منگل تک پورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ تانیہ کے والد غلام قادر خاصخیلی نے الزام عائد کیا تھا کہ خانو نوحانی نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوکر تانیہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی، خانو نوحانی ہر صورت تانیہ کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا مگر اس کی جانب سے سخت مزاحمت کی گئی جس پر ملزم نے سر پر گولی مار کر قتل کردیا ۔

 

شیئر: