برینڈن ہارٹلے نے کار ریس جیت لی
ٹیکساس:ٹیکساس کے مشہور آئی کیچنگ سرکٹ آف امریکازمیں ہونے والی ورلڈ اینڈیورینس چیمپیئن شپ کار ریس برینڈن ہارٹلے نے جیت لیا۔ یہ معرکہ پورشے ٹو میں سر کیا۔ اس مقابلے میں پورشے ون کچھ سیکنڈ کے فرق سے ہار گئی۔ٹیکساس کے خوبصورت سرکٹ پرپورشے ون اور پورشے ٹو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا چند سیکنڈ کے فرق سے پورشے ٹو کامیاب رہی۔پورشے ٹو ہائبرائیڈ کے ڈرائیوربرینڈین ہارٹلے نے کہا کہ یہ سخت مقابلہ تھا اورخوشی ہے کہ میںجیت گیا۔