سعودی رائل ایئرفورس کے پائلٹس پر دستاویزی فلم، ایک حقیقی کہانی
سعودی رائل ایئرفورس کے پائلٹس پر دستاویزی فلم، ایک حقیقی کہانی
اتوار 23 فروری 2025 21:26
حادثے کی عکاسی کی گئی ہے جو 7 جنوری 2018 کو ان کے ساتھ پیش آیا تھا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر شہری دفاع نے ’العوجا 17:47 ‘ کے عنوان سے دستاویزی فلم جاری کی ہے جو رائل ایئرفورس کے دو پائلٹس کی حقیقی کہانی پرمبنی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فلم میں سعودی فضائیہ کے ان دوپائلٹس کو پیش آنے والے حادثے کی عکاسی کی گئی ہے جو 7 جنوری 2018 کو ان کے ساتھ پیش آیا تھا۔
پائلٹ میجر فہد الحقبانی اور پائلیٹ عبداللہ الزیر اللذان جو اس وقت کیپٹن کے رینک پر تھے ایک مشن سے واپس لوٹتے وقت ان کا طیارہ مملکت کے جنوبی علاقے میں فنی خرابی سے کریش ہوگیا۔
دونوں پائلٹس نے آخری وقت تک طیارے کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کی مگر جب مکمل مایوسی ہو گئی تو گراونڈ کنٹرولنگ یونٹ کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے انہوں نے پیرا لینڈنگ کی۔
جس مقام پر وہ پیراشوٹ کے ذریعے اترے تھے وہ پہاڑی علاقہ تھا، انہیں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پائلٹس کی تلاش میں ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں شہری دفاع اور فضائیہ کے دستوں نے شرکت کی۔
فلم میں پائلٹوں کی واپسی کے آپریشن پر فوکس کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
فلم میں پائلٹوں کی واپسی کے آپریشن پر فوکس کیا گیا ہے جو محض 21 منٹ پر محیط تھا اسی دوران ریسکیو ٹیم نے پائلیٹس کی لوکیشن ٹریس کی اور انہیں بحفاظت سرزمین وطن میں منتقل کیا گیا۔
العوجا 17:47 محض ایک فلم ہی نہیں بلکہ یہ قومی پیغام اور دلیری کی حقیقی داستان ہے جو سعودی فورسز کا خاصہ شمار کی جاتی ہے۔