Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کیلئے برطانوی ایوارڈ

 
بالی وڈ دبنگ خان کو برطانیہ کی جانب سے' گلوبل ڈائیورسٹی' ایوارڈ دیاگیاہے۔برطانوی حکومت کی جانب سے سلمان خان کو یہ ایوارڈ اداکاری پر نہیں بلکہ ان کو یہ اعزاز فلاحی کاموں پر دیا گیاہے۔ سلمان خان ان دنوں برطانیہ میںہیں جہاں انہیں ایک تقریب میں سال کا بہترین' گلوبل ڈائیورسٹی' ایوارڈ دیا گیا۔سلمان خان12 برس کے طویل عرصے کے بعد لندن گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے مداحوں کیلئے اپنے مشہور گیتوں پرلائیو پرفارمنس بھی پیش کی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ' ٹائیگر زندہ ہے' کی تشہیر مہم کیلئے بیرون ملک دوروں پر ہیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: