Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1628 ملازماﺅں کو کفیلوں سے حقوق دلا کر وطن بھجوا یا گیا، وزارت محنت

 ریاض..... وزارت محنت و سماجی فروغ کے ترجمان خالد اباالخیل نے واضح کیا ہے کہ 1628 ملازماﺅں کو ان کے کفیلوں سے حقوق دلا کر وطن بھجوا دیا گیا۔ ان کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔ انہیں " دار الضیافہ" میں ٹھہرایا گیاتھا۔ اباالخیل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تمام ملازماﺅں کو مملکت چھوڑنے سے قبل ان کے تمام حقوق دلا دیئے گئے جبکہ حق تلفی کرنے والوں کے کمپیوٹر بند کردیئے گئے۔ جب تک وہ ملازماﺅں کے تمام حقوق وزارت کو ادا نہیں کرینگے تب تک ان کے کمپیوٹر بند رہیں گے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ملازماﺅں کو مسائل سے دوچار ہونے سے بچانے کیلئے قانونی کارروائی میں سہولت دی جارہی ہے۔ ایسی ملازماﺅں کو جن کے حقوق ادا نہ کئے گئے ہوں معاملات طے ہونے تک دار الضیافہ میں ٹھہرایا جاتا ہے جو تمام سہولتوں سے آراستہ ہے۔ کفیلوں سے مفرور ملازماﺅں کو بھی یہیں رکھا جاتا ہے۔ پولیس اسٹیشن یا سفارتخانوں سے رجوع کرنے والی ملازماﺅں کو بھی یہ سہولت مہیا کی جاتی ہے۔ حقوق کا فیصلہ ہوتے ہی انہیں ان کے تمام واجبات ادا کردیئے جاتے ہیں اور انہیں ان کے ملک بھیج دیا جاتا ہے پھر وزارت کفیلوں سے ان کے حقوق اپنے طور پر وصول کرلیتی ہے۔

شیئر: