Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تامل ناڈوکے18ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم

چنئی۔۔۔۔تامل ناڈو اسمبلی کے اسپیکر پی دھنپال نے اے آئی اے ڈی ایم کے سے نکالے گئے پارٹی لیڈر ٹی ٹی وی دیناکرن کی حمایت کرنیوالے18باغی ممبر ان اسمبلی کو نااہل قراردیدیا۔اسمبلی سیکریٹری کے بھوپتی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آئین کی دسویں شیڈول کے تحت1986ء کے پارٹی تبدیلی قانون کے مطابق تمام 18باغی ممبران کو نااہل قراردیا گیا ہے۔ ان ممبران اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کے پلانی سوامی سے حمایت واپس لے لی تھی۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کے پلاجی سوامی اور سابق وزیر اعلیٰ اوپنیر سلوم کی قیادت والے 2مخالف گروپوں کے گزشتہ دنوں ہوئے انضمام کے خلاف 18ممبران اسمبلی نے علمِ بغاوت بلند کیا تھا۔

شیئر: