Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا ہنی پریت نیپال میں ہے؟

پنچکولا۔۔۔۔۔گرمیت کی راز دارہنی پریت کے خلاف گزشتہ ماہ پنچکولا میں پرتشدد ہنگاموں کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آئی جی ایس ایس چاولا نے اس کی تصدیق کی ہے۔ہریانہ پولیس کی اطلاع کے مطابق ہنی پریت نیپال کے مہندر نگر میں گزشتہ ایک ہفتے سے مقیم ہے۔گرفتاری سے بچنے کیلئے اس نے اپنا حلیہ تبدیل کرلیا ہے  ۔پولیس نے مخبروں کی اطلاع پر نیپال کے پوکھرا گاؤں میں چھاپہ مارا لیکن اس وقت تک وہ وہاں سے فرار ہوچکی تھی،بعدازاں ویراٹ نگر میں واقع پٹرول پمپ پر نیپال کی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں جاتی ہوئی دیکھی گئی ۔ہنی پریت کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی 10ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ،علاوہ ازیں یوپی اور بہار سے متصل نیپال سرحد پر بھی تفتیشی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نیپال چیک پوسٹ کے رجسٹر کی بھی چھان بین کررہی ہے۔اطلاع کے مطابق ہنی پریت ایک مرسڈیز کار کے ذریعے ہندوستانی سرحد عبور کرکے نیپال گئی تاہم پولیس کو اس کار کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات حاصل نہ ہوسکی۔پولیس ہنی پریت کو نیپال جانے میں مدد فراہم کرنے والوں کو بھی تلاش کررہی ہے ۔

شیئر: