Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عر ب او ربرطانیہ میں عسکری معاہدہ

 جدہ..... سعودی عرب اور برطانیہ نے منگل کو جدہ میں عسکری اور امن تعاون کا معاہدہ کر لیا۔ سعودی عرب کی جانب سے ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانیہ کی طرف سے وزیر دفاع مائیکل بیلن نے دستخط کئے۔ دونوں وزراءنے اس موقع پر سعودی عرب اور برطانیہ کے باہمی تعلقات دفاع کے شعبہ میں مشترکہ تعاون کے طریقہ کار، خطے کے حالات حاضرہ اور انسداد دہشت گردی کی مساعی پر تبادلہ خیال کیا۔ دستخط کی تقریب میں معاون وزیر دفاع محمد العایش مشیر ایوان شاہی فہد العیسیٰ ، نائب چیف آف اسٹاف فیاض الرویلی ، وزارت دفاع کے اعلیٰ عہدیدار اور مملکت میں برطانوی سفیر شریک ہوئے۔ 

شیئر: