نیویارک... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک میں امریکی نائب صدر مائیک پنس سے ملاقات کی۔ دو طرفہ امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی ،پاکستانی سفیر اعزاز چوہدرقوی اور فواد حسن فواد بھی موجود تھے۔ امریکی نائب صدرنے شاہدخاقان کی آمد پرشکریہ اداکیا۔اس موقع پر امر یکی نائب صدر نے کہاکہ امر یکہ پاکستان سے تعلقات کواہمیت د یتا ہے۔خطے کی سلامتی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرناچاہتے ہیں ۔پاکستان سے بہترتعلقات کے لئے نئی راہیں تلاش کررہے ہیں۔ شاہد خاقان نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان عالمی اتحاد کا حصہ ہے ۔ پاکستان خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ دہشت گردی کےخلاف تعاون جاری رکھیں گے۔ دریں اثناءوزیراعظم شاہد خاقان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے قریبی تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ہوسکتا۔ایرانی صدر نے سرحدی انتظام، تجارت اورسرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پرزور دیا۔