Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی خاتون ڈاکٹر کو آپریشن سے روکدیاگیا

ریاض....سعودی وزارت صحت نے ایک غیر ملکی خاتون ڈاکٹر کو ریاض کے نجی میڈیکل کمپلیکس میں آپریشن کرنے سے روکدیا۔ وزارت صحت کا کہناہے کہ یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے کیونکہ خاتون ڈاکٹر کے پاس جراح کی حیثیت سے کام کرنے کا کوئی اجازت نامہ نہیں۔ وزارت صحت نے خاتونِ مذکور کو آپریشن کی اجازت دینے پرنجی میڈیکل کمپلیکس کے ذمہ داران سے جواب طلب کرلیا ہے۔ کمپلیکس نے اعلان کیا تھا کہ اس کے یہاں کام کرنے والی غیر ملکی خاتون آپریشن کیلئے موجود ہونگی۔ کمپلیکس اسکا مجاز نہیں تھا۔
 

شیئر: