Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارب پتی کے بیٹے کی شادی، بے پناہ دولت کا بے حساب اظہار

ماسکو .... یہاں آرمینیا سے تعلق رکھنے والے ایک ارب پتی کی شادی میں دولت اور ثروت کا اظہار اس بری طرح کیا گیا کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے کیونکہ تقریب کا اہتمام اس طرح ہوا تھا کہ جیسے پریوں کی دنیا کی کوئی کہانی دکھائی جارہی ہو یا سنائی جارہی ہو۔ ہر قدم پر ایک نئی حیرت انگیز چیز موجود تھی۔ شادی کے لئے بہت بڑا کیک تیار ہوا تھا جو تازہ پھولو ںسے آراستہ تھا اور شادی کے جوڑوں میں قیمتی ہیرے جواہرات جڑے ہوئے نظر آئے۔ یہ ساری تفصیلات آرمینیا سے تعلق رکھنے والے ریئل اسٹیٹ تاجر سیموئل کراپٹیان کے بیٹے کیرن کراپٹیان کی شادی کی معمولی تفصیل ہیں۔ کیرن کی شادی ایک انتہائی خوبصورت لڑکی للی سے ہوئی جو سوشل میڈیا پر اپنی جیٹ سیف لائف اسٹائل کے حوالے سے اکثر چرچے میں رہی۔ اس شاندار تقریب میں مہمانوں کی تعداد 200کے لگ بھگ تھے جو سب ایک ایسی چھولداری کے نیچے بیٹھے تھے جس پر تازہ پھولوں کی تہہ بہ تہہ موجود تھیں۔ موقع کی مناسبت سے تیار ہونے والا کیک بھی کئی منزلہ تھا اور اسکی سجاوٹ بھی دیدنی تھی۔ تقریب ماسکو کے مشہورسفیسا بینکوئٹ میں منعقد ہوئی۔ جو اپنی مہنگے اور شاندار انتظامات کے حوالے سے بیحد مقبول ہے۔ مہمانوں نے جب آنا شروع کیا تو ان پر راستے کے دونوں جانب سے پھول نچھاورکئے جاتے رہے۔ پھول اتنے ہی تازہ تھے کہ مہمانو ںکو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ شادی کی تقریب میں نہیں بلکہ کسی روایتی خوبصورت باغ کی سیر کو آئے ہیں۔ شادی کی مختلف تصاویر انٹرنیٹ پر جاری ہوچکی ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ دولت کا یہ اظہار دولت مندوں کیلئے عام سی بات ہو مگر عام انسان کیلئے یہ تماشا بڑی حد تک غلط تھا۔

شیئر: