Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمیت سنگھ کے کرتوتوں پر فلم

 
 ہندوستان کے نام نہاد ”پیشوا “ گرمیت رام سنگھ کے ”کالے کرتوتوں کے چرچے پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں ۔اب گرمیت رام کی عیاشی پر مبنی زندگی پر بالی وڈ کے معروف فلم ساز اشوش مشرا کی ہدایت کاری میں فلم ”کب ہو گا انصاف “کے پہلے گانے کی شوٹنگ دہلی میں شروع کر دی گئی فلم میں گرمیت رام کا کردار سنجے میگی نبھا رہے ہیں جبکہ ہنی پریت کا کردار معروف اداکارہ راکھی ساونت اداکریں گی،پہلے کہا جا رہا تھا کہ اس فلم میں گرمیت رام کا کردار اداکار رضا مراد کریں گے لیکن یہ پتا نہیں چل سکا کہ رضا مراد نے کہیں گرمیت رام کا کردار نبھانے سے انکار تو نہیں کیا جس کی وجہ سے سنجے میگی کا نام سامنے آیاہے ۔ یہ فلم 22دسمبر کو سنیما کی زینت بنے گی جس میں گرمیت رام کی ابتدائی زندگی سے لے کر زیادتی کیس اور 20سال کی سزا تک کی کہانی اسکرین پر دکھائی جائے گی ۔فلم میں سی بی آئی کے انویسٹی گیشن آفیسر کا کردار ٹی وی شو ”بگ باس “ میں حصہ لینے والے اعجاز خان ادا کر رہے ہیں ۔دوسری جانب راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ میں ہنی پریت کو 4سال سے جانتی ہوں۔وہ ابتدا میں بالکل عام سی لڑکی تھی۔ اسے میک اپ کا ڈھنگ بھی نہیںآتا تھا۔ با با گرمیت کے کہنے پر میںنے اس کا میک اَپ تبدیل کرایا، بالوں کو کلر کروایا ۔ یوں وہ بالکل ہی بدل گئی ۔ راکھی ساونت نے انکشاف کیاکہ گرمیت رام،ہنی پریت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے ۔ ،ہنی پریت کے زیر زمین ہونے کے پیچھے کوئی بڑی وجہ ضرور ہے۔یہ بھی ممکن ہے کہ اس کے پاس بابا گرمیت کی کوئی وڈیوز بھی موجود ہوں۔مجھے لگتا ہے کہ ہنی پریت کو ڈر ہے کہ اگر وہ گرفتار ہو گئی تو سب راز فاش ہو جائےگا ۔راکھی ساونت نے کہا کہ میرے بابا سے کوئی ”تعلقات“ نہیں تھے ۔یاد رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت ،گرمیت رام کی اصلیت سے بھی بخوبی آگاہ ہیں ۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: