Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے عمرہ پروگرام کا اعلان کردیا

مکہ مکرمہ۔۔۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1438ھ عمرہ پروگرام کا اعلان کردیا۔امسال 70لاکھ معتمرین کی آمد متوقع ہے۔ وزارت نے عمرہ ویزے کیلئے سعودی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو ہدایات جاری کردیں۔عمرہ کمپنیوں نے معتمرین کے کوائف کا اندراج شروع کردیا۔ اگلے مرحلے میں وزارت حج و عمرہ ان کی چھان بین کریگی اور پھر ویزوں کے اجرا کیلئے دفتر خارجہ کو آن لائن تمام معلومات بھیج دی جائیں گی۔اجازت یافتہ عمرہ کمپنیوں کی تعداد 47ہے۔ ماہ صفر کے آغاز میں معتمرین کا پہلا قافلہ ارض مقدس پہنچے گا۔ المدینہ اخبار نے یہ تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ عمرہ کمپنیوں و اداروں کے مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خارجی ایجنسیوں کے توسط سے عمرہ و زیارت پیکیج کی مارکیٹنگ شروع کردی ہے۔ زیادہ سے زیادہ تعداد میں معتمرین کو ارض مقدس لانے کیلئے عمرہ و زیارت پیکیج نمائشیں شروع کی جارہی ہیں۔ترکی، ملائیشیا، انڈونیشیا، ہندوستان اور پاکستان میں ان کا اہتمام ہورہا ہے۔

شیئر: