Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل اور ایچ ٹی سی کے درمیان بلین ڈالر کا معاہدہ

گوگل اور ایچ ٹی سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کی کل مالیت 1.1 بلین ڈالر ہے۔معاہدے کے مطابق ایچ ٹی سی کے موبائل ڈویژن کا کچھ حصہ گوگل کے پاس چلا جائے گا اور گوگل ایچ ٹی سی کے ورکرز کو ہائر کر سکے گا۔گوگل ایچ ٹی سی کے جن ورکرز کو ہائر کرنا چاہ رہا ہے، وہ پہلے گوگل کے ساتھ پکسل سیریز پر کام کر چکے ہیں۔گوگل اور ایچ ٹی سی اس سے قبل بھی کئی ڈیواسز پر مشترکہ کام کر چکے ہیں جن میں پہلا اینڈرائڈ فون ٹی موبائل جی 1 ، نیگسس ون ، نیکسس 9 ٹیبلٹ اور گوگل کا پکسل فون شامل ہیں۔واضح رہے کہ معاہدے کے باعث ایچ ٹی سی کی جداگانہ حیثیت کو فرق نہیں پڑے گا اور وہ ایچ ٹی سی برانڈ کے تحت اسمارٹ فون بنانے کا عمل جاری رکھے گا۔
 

شیئر: