Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نت نئے رجحانات کافروغ ضروری ہے ، صائمہ اظہر

اداکارہ و ماڈل صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چند سال پہلے کی اورآج کی فیشن انڈسٹری میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ اس صنعت کو مزید ترقی کی راہ پر ڈالنے کےلئے ضروری ہے کہ نت نئے رجحانات اور جدت کو فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فیشن و اسٹائل دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت بہتر اور معیاری ہے اور اسی وجہ سے پاکستانی کلچر کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ۔ صائمہ اظہر نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ ہمیشہ میری پہلی ترجیح اور پسند رہی ہے ۔
 
 
 
 
 

شیئر: