Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک و ہند کے ڈی جی ایم او کا رابطہ

راولپنڈی...پاک وہند کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔پاکستان نے سیالکوٹ کی ورکنگ باﺅنڈری پر ہندوستانی فوج کی گولہ باری کا معاملہ اٹھایا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر نے ہندوستانی ڈی جی ایم او سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ۔ ہندوستانی فوج کی طرف سے ورکنگ باﺅنڈری پر شہری آبادی پر فائرنگ کا معاملہ اٹھایا۔ میجر جنرل ساحر نے کہا کہ جمعرات کو ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے ورکنگ باﺅنڈری پر 6 معصوم شہری جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے۔ ہندوستانی فوج کی فائرنگ جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے۔شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا۔ پاکستانی ڈی جی ایم اوز نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی جارحیت سے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی سمجھوتوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ آئندہ اگر ہند نے جارحیت کی تو پاکستان بھی بھرپور جوابی اقدام اٹھائے گا۔ 

 

شیئر: