Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے کئی حکومتوں کا تختہ الٹنے کی سازش کی، بحرین

بحرین.....بحرینی وزیر خارجہ خالد آل خلیفہ نے واضح کیاہے کہ قطر نے بحرین سمیت کئی ملکوں کی حکومتوں کاتختہ الٹنے کی سازش کی۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کی فنڈنگ کرنے والے ہر فرد اور ہر ادارے کو عبرتناک سزا دی جائے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک نے انتہائی صبر و ضبط کے بعد ہی قطر کیساتھ تعلقات منقطع کئے۔ یہ ممالک دہشتگردی کی سرپرستی اور میڈیا کے توسط سے نفرت اور انتہا پسندی کے پرچار سے عاجز آکر ہی قطر کے بائیکاٹ پر مجبور ہوئے۔ 
 

شیئر: