Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال یوم الوطنی مختلف رہا

ریاض .... سعودی عرب کے طول و عرض میں بسنے والے ہر انسان کا یہی کہناہے کہ امسال یوم الوطنی کا جشن گزشتہ تمام برسوں سے مختلف شکل میں منایا گیا۔ دیکھنے والوں نے دیکھا کہ مملکت کے تمام بڑے شہروں میں سڑکوں پر نظر آنے والی گاڑیاں توحید کے پرچم سے سجی ہوئی تھیں۔ سبز رنگ ہر سو نظرآرہا تھا۔ بجلی کے کھمبوں پرسعودی عرب کا لوگو لگا ہوا تھا۔ ہر طرف چراغاں تھا۔ 87ویں یوم الوطنی کا جشن منانے والوں کے چہرے خوشی سے سرشار تھے۔سعودی شہری یوم الوطنی مناتے وقت اپنے قائد اعلیٰ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان او رولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تئیں اظہار ممنونیت کررہے تھے کہ وہ ملک کو ترقی و استحکام کی شاہراہ پر گامزن کئے ہوئے ہیں۔ تبدیلی کا عظیم الشان منصوبہ آگے بڑھا رہے ہیں۔سعودی عرب میں جشن کی تقریبات کے اندر تنوع بھی تھا ، رنگا رنگی بھی تھی اور ایسے پروگرام منائے گئے جو اس سے قبل کبھی نہیں منائے گئے تھے۔
 

شیئر: