شمالی کوریا کیخلاف ممکنہ کارروائی کیلئے امریکی مشقیں
واشنگٹن ... امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لئے مشقیں شروع کردیں۔ شمالی کوریا کے مشرقی علاقے میں امریکی بمبار طیاروںنے پروازیں کی ہیں۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی بمبار بی ون بی کے ساتھ ایف 15سی جنگی طیاروں نے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے شمالی کوریا کے قریب سمندر پر پروازیں کی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام ایشیا پیسیفک اورعالمی برادری کے لئے سنگین خطرہ ہے۔پرواز وںکا مقصد یہ بتانا تھا کہ امریکی صدر کے پاس کسی بھی خطرے کو شکست دینے کے کئی فوجی حل موجود ہیں۔ امریکی سرزمین اور اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لئے تمام فوجی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں۔