Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن میں بو ختم کرنے کے ٹوٹکے

اگر آپ کے کچن میں کسی قسم کی بو پیدا ہو جائے تو تھوڑی سی پسی لونگ یا دار چینی چولہے پر جلائیں ۔ کچن کی بو ختم ہو جائے گی ۔
کچا پیاز کھانے سے منہ سے بو آنے لگتی ہے، اسے دور کرنے کے لئے تھوڑا سا لیموں چوس لیں ،بو آنا بند ہو جائے گی ۔
مچھلی کی بو دور کرنے کے لئے اس پر پسا ہوا لہسن لگا کر 10 منٹ کے لئے رکھ دیں اور پھر نمک لگا کر دھو لیں ۔
اگر آپ فرج میں رکھی دیگر چیزوں کو مچھلی کی بو سے بچانا چاہتے ہوں تو مچھلی پر تھوڑی سی کافی چھڑک کر کسی برتن میں ڈھانپ کر رکھ دیں ۔
ملائی یا کریم کو کھٹا ہونے سے بچانے کے لئے اس میں تھوڑی سی چینی ملا کر ٹھنڈی جگہ پر رکھیں ۔
گوشت جلدی گلانا ہو تو اس میں کچا پپیتا ، کچی انجیر یا خربوزے کا پسا ہوا چھلکا معمولی سی مقدار میں ڈالیں ۔
 

شیئر: