Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختار عباس نقوی کے ہاتھوں ’’ہنر ہاٹ‘‘کا افتتاح

نئی دہلی۔۔۔۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ اقلیتی امو ر کی وزارت ملک کے تمام حصوں میں ہنر مرکز قائم کرنے کی سمت میں کام کررہی ہے تاکہ دستکاروں اور فنکاروں کو پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے اور انکی مصنوعات کو فروغ حاصل ہو۔نقوی نے کہا کہ وزارت برائے اقلیتی امور نے ایک ای پورٹل تیار کیا ہے تاکہ فنکاروں اور دست کاروں کو قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ فراہم کیا جاسکے ۔ ان کا ڈیٹا سال کے اختتام تک تیار کیا جائیگا ۔ ملک کے مختلف حصوں کے ہزاروں دستکاروں کا اندراج کیا گیاہے۔

شیئر: