Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیشن میں شارٹ فراک کا ٹرینڈ

خواتین کے ملبوسات میں ان گنت ڈیزائن پائے جاتے ہیں جو موسم اور فیشن کی مناسبت سے بدلتے رہتے ہیں ۔یہ جدید دور ہے جہاں آپ کے لئے نئے اسٹائلز اور ٹرینڈز سے باخبر رہنا ضروری ہے۔ آج کل شارٹ فراک فیشن کا حصہ ہیں۔ خواتین گرمی کے موسم میں لان اور کاٹن کا انتخاب کرتی ہیں لہٰذا موسم کی مناسبت سے وہ خاص مواقع پر بھی بھاری کام دار ملبو سات کے بجائے پرنٹڈ شرٹس کو ترجیح دے رہی ہیں۔ ملک کے تمام معروف فیشن ڈیزائنر ز اسٹائلش طرز کی شارٹ فراک تیار کر رہے ہیں جن پر ڈیجیٹل پرنٹ کے ساتھ ہلکی کڑھائی بھی موجود ہے جنہیں پیپلم، ٹیولپ اور پینسل ٹراو¿زر کے ساتھ پہنا جا رہا ہے۔ آپ کے لئے اہم یہ ہے کہ ایسے ملبوسات خریدتے وقت اپنی رنگت اور جسامت کو مد نظر رکھیں تاکہ درست لباس کا انتخاب کر سکیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: