کترینہ اور شاہ رخ کی فلم، انوشکا شامل
بالی وڈ کی مقبول فلمی جوڑی کترینہ اور کنگ خان کی نئی فلم میں ہیرو ،ہیروئن کی خبروں کے بعد اب اداکارہ انوشکا شرما کے شامل ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق کنگ خان نے انوشکا کے فلم میں شامل ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلمساز آنند رائے کی فلم میں کترینہ کےساتھ انوشکا بھی کام کررہی ہیں۔ انوشکا جلد فلم کی شوٹنگ کا حصہ بنیں گی۔ شاہ رخ خان کی نئی فلم میں ان کے کردار کے بارے میں کہاجارہے کہ وہ ایک پستہ قد شخص کے روپ میں دکھائی دیں گے۔واضح رہے کہ تینوں اداکار ماضی کی بالی وڈ فلم ”جب تک ہے جاں“ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جبکہ حال ہی میںشاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی فلم' جب ہیری میٹ سیجل' ریلیز ہوئی تھی۔