3منی ایکسچینج کمپنیاں معطل
ریاض...سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما)نے مملکت میں منی ایکسچینج کی 3کمپنیوں کو معطل کردیا۔ ساما نے بیان جاری کرکے واضح کیا کہ حلوانی ایکسچینج کمپنی،عبدالعزیز الزامل ایکسچینج کمپنی اور سعید العمودی کمپنی کو معطل کردیاگیا ہے کیونکہ ان تینوں نے مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی نہیں کی تھی۔اب یہ تینوں کمپنیاں ترسیل زر کی مجاز نہیں رہیں۔