اسلام آباد .. پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کیلئے قانون میں تبدیلی کیلئے حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کی ۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ نے سینیٹ سے متنازع قانون پاس کرایا ۔ اب اس قانون کو قومی اسمبلی سے کرانے کی تیاری کررہی ہے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے ایسے قانون کا پاس ہونا ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون میں تبدیلی کیلئے حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کی۔ ایک پارٹی نے کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ کی ۔اس پر کارروائی ہونی چاہئیے ۔ انہوںنے کہا کہ سینیٹ میں ووتنگ کے وقت وزراءممبران کو پکڑ پکڑ کر ایوان میں لاتے رہے۔ یہ قانون پاس ہونے سے3 دن پہلے ہم نے اپنے ارکان کو حاضری یقینی بنواتے رہے۔ ارکان کی روانگی کیلئے فلائٹس کی بکنگ کینسل کرائی۔ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپنا کردار اداکیا اور کرتے رہیں گے۔