ڈرائیونگ کی اجازت سے 14ارب ریال کی بچت
جدہ...کنگ عبدالعزیزیونیورسٹی میں اقتصادی ابلاغ کے پروفیسر ڈاکٹر بندر الجعید نے واضح کیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا فیصلہ خوشگوار نتائج کا حامل ہوگا۔ اسکی بدولت مملکت میں غیر ملکی ڈرائیوروں پر خرچ کئے جانے والے 14ارب ریال بچائے جاسکیں گے۔ الجعید نے بتایا کہ مملکت میں 8لاکھ فیملی ڈرائیور خدمات انجام دے رہے ہیں۔2016ءمیں ان پر 14ارب ریال خرچ ہوئے تھے۔ ڈرائیور درآمد کرنے ، میڈیکل انشورنس کرانے،رہائش فراہم کرنے اور تنخواہیں دینے کے اخراجات اچھے خاصے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ لوگ اپنی بچت بھی اپنے وطن بھیجتے ہیں جس سے زرمبادلہ اچھا خاصا چلاجاتا ہے۔شاہی فیصلے سے مملکت مخالف میڈیا کا منہ بھی بند ہوگیا۔ وہ وقتا ً فوقتاً ڈرائیونگ کے مسئلے کو اٹھا کر سعودی عرب کے خلاف مضحکہ خیز باتیں کرتے رہتے تھے۔