Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس میں فیس بک بند کرنے کا انتباہ

 ماسکو ...روس  نے  سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مقامی صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے قانون پر عمل نہیں کیا تو 2018 میں اس پر پابندی لگادی جائیگی۔ روس کے انٹرنیٹ واچ ڈاگ کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ فیس بک کو اس قانون پر عملدرآمد کرانے کیلئے کام کریں گے۔کسی بھی صورت میں یا تو ہم قانون پر عملدرآمد کرائیں گے یا پھر کمپنی کو روس میں اپنا کام روکنا ہوگا،  اس سے مستثنیٰ نہیں ہوگا۔روس نے فیس بک سے کہا ہے کہ وہ اس کے شہریوں کی ذاتی نوعیت کی معلومات روس کے سرور پر بھی ڈالے۔ اگر فیس بک نے ایسا نہ کیا تو اسے بند کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال روس نے اس قانون پر عملدرآمد نہ کرنے پر  نیٹ ورکنگ سائٹ لِنکڈ اِن کو بلاک کردیا تھا۔واضح رہے کہ فیس بک نے  انکشاف کیا تھا کہ روس سے منسلک جعلی اکاؤنٹس نے ان اشتہارات کیلئے رقم ادا  کی جو مبینہ طور پر امریکہ کے گزشتہ صدارتی انتخاب پر اثرانداز ہوئے۔

شیئر: