سعودی سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے مملکت کے الشرقیہ ریجن میں الخبر کےساحل پر ایک خاتون کو تیراکی کے دوران ڈوبنے سے بچا لیا۔
ایس پی اے کے مطابق خاتون ساحل پر تیراکی کے دوران مشکل میں تھی، سرحدی محافظوں نے ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور اسے مدد فراہم کی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی سرحدی محافظوں نے پانچ شہریوں کو ڈوبنے سے بچا لیاNode ID: 883265
خاتون کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا گیا، اب اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے میری ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے اور ممنوعہ علاقوں میں تیراکی سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کےلیے کال کی جا سکتی ہے۔