Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشروبات میں لیموں کی قاشیں ڈالنا مناسب نہیں، ماہرین

لندن .... مشروبات کے حوالے سے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اکثر لوگ مشروبات میں اور بالخصوص پھلوں کے جوسز میں مزے کیلئے کھانے کے چونے کے ساتھ لیموں کی قاش بھی شامل کرتے ہیں۔ مشروبات تیار کرنے او رپیش کرنے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چیز اچھی ہوتی ہے اور اس سے مشروبات کی آرائش بھی ہوجاتی ہے مگر اب تازہ ترین تحقیق میں کلیمسن یونیورسٹی کے ماہرین غذائیت اولڈوسن اور وسام الجداوی نے انکشاف کیا ہے کہ تحقیق او رتجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے ٹکڑے گلاس پر لگانا غلط ہوتا ہے کیونکہ اس میں بیکٹریا کی بڑی تعدادشامل ہوجاتی ہے خواہ مشروب کسی بھی وقت پیا جارہا ہو۔ جبکہ مشروبات میں استعمال ہونے والی آئس کیوبز میں بھی مختلف کیڑوں اور جراثیم کی موجودگی کی اطلاع پہلے بھی دی جاچکی ہے۔ ماہرین اس بات پر مصر ہیں کہ جب لیموں اور برف کو کسی بھی مشروب کا حصہ بنایا جاتا ہے تو نہ صر ف یہ کہ اسکی خوشبو بڑھتی ہے بلکہ انکی مضرت رسانی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

شیئر: