جازان میں 32 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اتوار 17 نومبر 2024 10:47
’سمگلر غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے 32 ہزار دو سو نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’سمگلر غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’ضبط شدہ منشیات متعلقہ محکمے کے حوالے کردی گئی ہیں‘۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے سرحدی علاقوں کے رہائشی سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ جہاں کہیں بھی مشکوک افراد یا مشکوک سرگرمی نظر آئے تو فوری طور پر مطلع کردیا جائے۔