7حاجی ابھی تک مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جمیل عباسی
مکہ مکرمہ (جاوید راہو) دوران حج پاکستان کے 136 پاکستانی حجاج جاں بحق ہوئے ترجمان حج مشن جمیل عباسی نے بتایا کہ 7 حاجی اب تک سعودی عرب کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس سال حج کے موقع پر180ہزارکے قریب حجاج سعودی عرب پہنچے اس دوران134 افراد طبعی موت اور 2 عازمین ایکسیڈنٹ کا شکار ہوئے جمیل عباسی کے مطابق حج کی ادائیگی سے قبل 44 افراد طبعی موت کا شکار ہوئے جبکہ حج کے دوران منی اور میدان عرفات میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے فوت ہونے والوںمیں 88 مرد اور 48 عورتیں شامل ہیں 92 عازمین حج مکہ مکرمہ میں فوت ہوئے جبکہ 16 مدینہ منورہ میں فوت ہونے والوں میں گورنمنٹ اسکیم کے 101 اور 35 پرائیویٹ اسکیم کے حاجی تھے ،جمیل عباسی کا کہنا تھا کہ تمام 136 افراد کو ان کے لواحقین کی اجازت سے مدینہ منورہ اور مکہ کے قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔